Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

کیا کھانے پینے کی اشیاء سے آپ کو کورونا وائرس ہوسکتا ہے؟

شائع 20 اپريل 2020 04:14am

 

لندن: برطانوی حکومت نے کھانے پینے کی اشیاء سے کورونا وائرس لاحق ہونے کے متعلق بھی تنبیہ کرتے ہوئے لوگوں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ڈیلی اسٹار کے مطابق حکومت کی طرف سے جاری نئی ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کھانے پینے کی اشیاء اور ان کی پیکنگ کے ذریعے بھی آپ میں منتقل ہو سکتا ہے، لہٰذا پیکنگ کھولتے اور کھانا بناتے وقت خاص احتیاط برتیں۔

حکومت کی طرف سے شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ بار بار ہاتھ دھونا یقینی بنائیں اور کھانا اچھی طرح پکا کر کھائیں، کیونکہ اچھی طرح کھانے کو پکانے سے اس میں اگر وائرس ہو تو وہ ختم ہو جاتا ہے۔ پیکنگ کھولتے ہوئے بھی احتیاط برتیں اور اس کے بعد اچھی طرح ہاتھ دھو کر چیزوں کو ہاتھ لگائیں۔

حکومت کی طرف سے اشیائے خورونوش سے متعلقہ کاروباروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حفظان صحت کو یقینی بنائیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div