Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ، 4 افراد جان کی بازی ہار گئے

سب سے زیادہ شرح صوابی میں 50 فیصد ریکارڈ کی گئی
شائع 04 اگست 2022 03:26pm
سب سے زیادہ شرح صوابی میں 50 فیصد ریکارڈ کی گئی، تصویر کینوا
سب سے زیادہ شرح صوابی میں 50 فیصد ریکارڈ کی گئی، تصویر کینوا

ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب مزید 4 اموات کے بعد مجموعی تعداد 30 ہزار500 تین تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 789 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 3.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ روز21 ہزار741 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 789 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

کورونا میں مبتلا 160مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت نے بتایا کہ سب سے زیادہ شرح صوابی میں 50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ پشاورمیں 26.92 ،لاہور میں 12.26، مظفرآباد میں 11.49 اورملتان 8.44 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی دالحکومت اسلام آباد میں کرونا کی شرح میں شرح 5.96 فیصد، کراچی میں 1.44 فیصد رہی۔

تاہم 24 گھنٹوں کے دوران 460 افراد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div