Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

شاہ محمود قریشی سے اسد عمر کی ملاقات، کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اپ ڈیٹ 24 اپريل 2020 10:31am
فائل فوٹو

اسلام آباد :وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نےملاقات کی، جس میں کورونا کی صورتحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی،جس میں کورونا وبا ءکی صورت حال اوروائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کئے گئے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا صورتحال نے معیشت پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں،پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک اپنے محدود معاشی وسائل کے سبب اس وبا ءکے مضمرات سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کورونا وبا ءکے پھیلاؤ کو مؤثر انداز میں روکنے اور طبی استعداد کار میں اضافے کیلئے  کورونا رسپانس پلان کا عالمی سطح پر اجراء کر دیا ہے،اس پلان سے  ٹیسٹنگ کی استعداد کار بڑھانے اور نئی لیبارٹریوں کے قیام میں مدد ملے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div