Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

ای سی سی اجلاس میں چھوٹے کاروبار کےلئے 50 ارب کے امدادی پیکج کی منظوری

شائع 27 اپريل 2020 04:46pm
فائل فوٹو

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایس ایم ایز کےلئے50ارب روپے سے زائد مالیت اور ورکرز کے روزگار کے تحفظ کےلئے 30ارب روپے کے الگ الگ پیکجزکی منظوری دےدی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ہوا ۔اجلاس میں چھوٹے کاروبار کےلئے 50 ارب کے امدادی پیکج کی منظوری دےدی گئی جس کے تحت ایس ایم ایز کو پری پیڈ بجلی کی فراہمی ہوسکے گی۔پچاس ارب کے اس پیکج کو چھوٹا کاروباروصنعت امدادی پیکج کا نام دیا گیا۔اس پروگرام سے 5 کے وی بجلی استعمال کرنے والے 72 فیصد افراد کو فائدہ ہوگا۔ بقیہ 70 کے وی تک بجلی استعمال کرنے والے ایس ایم ایز کو بھی فائدہ ہوسکے گا۔

ریلیف پیکج کے تحت کمرشل صارفین کو تین ماہ کےلئے ایک لاکھ اور صنعتی صارفین کو ساڑھے 4 لاکھ تک سہولت ملے گی۔ پانچ کلو واٹ اور 70 کلو واٹ بجلی استعمال کرنے والے کاروبار کو تین ماہ کےلئے بل ادا نہیں کریں۔

اعلامیے کے مطابق مئی کے مہینے سے یہ رقم بلوں میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔ اجلاس میں ملازمین کی برخواستگی روکنے اور روزگار کی سہولت کےلئے 30 ارب کی سبسڈی منظور دےدی گئی۔ اس منصوبے سے 2 ارب سیل تک کاروبار کرنے والے مستفید ہوں گے۔

ای سی سی نے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کےلئے اڑھائی ارب روپے کی منظوری دےدی۔

ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار کو زرعی، ٹرانسپورٹ اور مائیکرو فنانس سیکٹر کو بھی ایسا ہی پیکج تیار کرنے کی ہدایت کی۔

ای سی سی نے جی 20کی جانب سے اعلان کی گئی رعایت کے تحت غیرملکی قرضے کی ری سٹرکچرنگ  کی بھی منظوری دے دی۔

اجلاس میں پاک ایران بارڈر پرباڑلگانے کےلئے تین ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ کی بھی منظوری دےدی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div