Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

'پاکستان قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے،مکمل لاک کے متحمل نہیں ہوسکتے'

شائع 01 مئ 2020 04:06pm
سینیٹر شبلی فراز- فائل فوٹو

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات شبلی فرازکا کہنا ہےپاکستان قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے،مکمل لاک کے متحمل نہیں ہوسکتے۔سندھ حکومت کو بھی اس چیزکا احساس ہوگیا ہے۔ اپوزیشن کے ساتھ مشاورت جاری ہے،چاہتے ہیں پارلیمنٹ کا اجلاس ہو۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فرازکاکہنا ہے کہ پاکستان قرضوں میں ڈوبا ہوا ملک ہے۔  ہم مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ایسے میں کاروبار کیسے چلے گا؟

ان کا کہنا تھا ہم نے انڈسٹری کو دو فیزمیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔دومرحلوں میں دکانیں کھولی جائیں گی۔دکانوں کے کھولنے کےلئے سخت ایس اوپیزبنا رہے ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ سندھ حکومت کو بھی احساس ہوگیا ہے کہ انتہائی لاک ڈاؤن نہیں ہوسکتا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے حوالے سے اپوزیشن کیساتھ رابطے میں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا میرا سیاسی بیک گراؤنڈ ہے ۔جنرل عاصم سلیم باجوہ اپنے شعبے میں مہارت رکھتے ہیں۔ دونوں وزارت کےلئے ٹیم کا کردارادا کریں گے اورایسی پالیسی بنائیں گےجو پاکستان کے مفاد میں ہو۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div