شاہد خاقان عباسی نے حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی
اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایم ڈی پی ایس او تعیناتی کیس میں حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
شاہد خاقان عباسی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 12مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی،لاک ڈاؤن کے باعث احتساب عدالت کراچی میں حاضر ہونے سے قاصر ہیں،اس لئے عدالت حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
سابق وزیراعظم کی جانب سے درخواست میں چیئرمین نیب اور احتساب عدالت کراچی کو فریق بنایا گیا ہے۔
احتساب عدالت کراچی نے شیخ عمران الحق کی بطور ایم ڈی پی ایس او تعیناتی پر شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔
مزید خبریں
آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر پاکستان تحریک انصاف نے وائٹ پیپر جاری کردیا
سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین عہدے سے مستعفی
پشاور ہائیکورٹ: مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے پر وزیراعلیٰ اور اسپیکر سے جواب طلب
حکومتی اجازت کے بغیر حج کرنا جائز نہیں، طاہر اشرفی
لیاری گینگ وار کمانڈر ملا نثار عدم ثبوت پر ایک اور مقدمے میں بری
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.