Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین عہدے سے مستعفی

عمر حمید خان کو دوبارہ سیکرٹری کی ذمے داریاں سونپ دی گئیں
شائع 02 مئ 2024 05:03pm

الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) کے سیکرٹری ڈاکٹر آصف حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد عمر حمید دوبارہ سیکریٹری الیکشن کمیشن تعینات کردیے گئے۔

جمعرات کے روز سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹرآصف حسین اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے جبکہ الیکشن کمیشن نے سید آصف حسین کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے نوٹیفکیشن کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سید آصف حسین نے اپنی طبیعت خرابی کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔

عمر حمید کا استعفیٰ منظور، سید آصف حسین نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن مقرر

دوسری جانب عمر حمید خان کو دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عمر حمید کی دوبارہ سیکرٹری تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یاد رہے کہ عمر حمید جنوری میں صحت کی خرابی کے باعث عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے اور 5 جنوری کو استعفی دیا تھا جو 18 جنوری کو منظور کر لیا گیا تھا۔

عمر حمید ماضی میں اہم وزارتوں میں اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں، عمر حمید سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام رہ چکے ہیں، عمر حمید اسپیشل سیکریٹری خزانہ کے عہدے پر تعینات بھی رہ چکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اہم عہدیدار نے استعفی دیدیا، واقعی علیل ہیں، وزیر اطلاعات کی وضاحت

ذرائع کے مطابق مر حمید کو ان کے سابقہ ریکارڈ پر دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کیا۔

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

Secretary Election Commission

asif hussain

umar hameed