Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

تاجروں کا 15 رمضان سے کاروبار کھولنے کا مطالبہ

شائع 04 مئ 2020 01:58pm

کراچی کے تاجروں کی مشترکہ تنظیم سپریم کونسل آف ٹریڈرز کا ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں تاجروں نے 15 رمضان سے کراچی اور سندھ بھر کاروبار کھولنے کا مطالبہ کیا۔

کراچی کے تاجروں کی مشترکہ تنظیم سپریم کونسل آف ٹریڈرز کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا،اجلاس میں اجلاس میں رضوان عرفان،جمیل پراچہ،سلیم میمن،ناصر خان ترک سمیت کراچی کے مختلف مارکیٹوں کے الائنس اور تنظیمی شریک ہیں۔

اجلاس میں شرجیل گوپلائی نے کہا کہ گلبہار میں پولیس نے پرمیشن اور ایس او پیز کے باوجود ٹائلز کا کاروبار کرنے والے تاجر کو گرفتارکرلیاہے جو تاجروں کے ساتھ زیادتی ہے۔

انہوں نےمشترکا اجلاس کےبعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کا مطالبہ ہے کہ کراچی اور سندھ کی روشنی اور رونقیں بحال ہو اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ 15 رمضان سے کراچی اور سندھ بھر کاروبار کھولا جائے۔

تاجر رہنماوں کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ نیک نیتی سے بات چیت کرکے مسئلے کا حل نکالا جائے،اگر دو دن کے اندر ہمیں نہیں بتایا گیا تو ہم 15 رمضان سے کاروبار کھول دیں گے،تاجروں نےمزید کہا کہ حکومت نےہماری کوئی مدد نہیں کی اور ہمارے بچوں کے اسکولوں کی فیس ادا کرنے کی پیسے نہیں ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div