Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 2لاکھ 80 ہزار سے تجاوز

اپ ڈیٹ 10 مئ 2020 06:48am
فائل فوٹو

نیویارک:دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار تاحال جاری ہیں وائرس سے اموات 2لاکھ 80ہزار سے تجاوزکرگئیں جبکہ متاثرین کی تعداد 41لاکھ 1ہزار 600سے زائد ہوچکی ہے ۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 23 لاکھ 79 ہزار 541 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 47 ہزار 683 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 لاکھ 41 ہزار 791 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 80 ہزار 37 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 47 ہزار 309 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں میں 10 لاکھ 29 ہزار 194 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 816 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 38 ہزار 78 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 62 ہزار 783 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 26 ہزار 478 ہو چکی ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 30 ہزار 395 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 18 ہزار 268 رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 31 ہزار 587 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار 260 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 827 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 676 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 26 ہزار 310 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 76 ہزار 658 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 7 ہزار 549 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 71 ہزار 324 ہو گئے۔

برازیل میں کورونا وائرس 10 ہزار 656 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 56 ہزار 61 تک جا پہنچی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 739ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 37 ہزار 115 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 589 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 6 ہزار 220 ہو گئے۔

چین میں وائرس کے 14 نئے کیسز پورٹ ہوئے  جسے بعد  وائرس سے اب تک 82 ہزار 900سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 4 ہزار 630ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 239 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 37 ہزار 136 تک جا پہنچی ہے۔

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن میں نرمی کاآغاز

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن میں نرمی کاآغاز ہونے لگا ،  شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کیلئے اسٹے الرٹ  کا سلوگن استعمال کیا جائےگا ۔

دنیابھرکےمختلف ممالک تاحال کورونا سے متاثر ہیں،برطانیہ میں اموات31ہزار580جبکہ کیسز2لاکھ 15ہزارسےتجاوز کرگئے۔

وزیرِاعظم بورس جانسن آج لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں محدود نرمی کا اعلان کریں گے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ عوام لاک ڈاؤن میں بڑی تبدیلیوں کی توقع نہ رکھے۔

کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نےخبردار کیا کہ اگر صوبوں نے معیشتیں کھولنے میں جلد بازی کی تو وبا کی دوسری لہر ہمیں ایک مرتبہ پھر نظربند کر دے گی۔

کینیڈامیں کورونا وائرس سے اب تک 4ہزار 600سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکےہیں۔

ادھرجنوبی کوریا کےصدر نےبھی ملک میں وباء کی دوسری لہر کے بارے میں انتباہ کیاجبکہ فرانس میں یومیہ اموات میں کمی آنے لگی،گزشتہ 24گھنٹوں میں 80اموات ہوئیں،اب تک 26ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسپین میں آئندہ ہفتے سے لاک ڈاؤن میں نرمی کامرحلہ وار آغاز ہوگا ،وزیراعظم نے عوام کو ہدایت کی کہ جزوی طورپرلاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم ہونےسےپہلےمکمل احتیاط برتی جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div