Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

کورونا وائرس نے دنیابھر میں تباہی مچادی، ہلاکتیں64 ہزار تک پہنچ گئیں

اپ ڈیٹ 05 اپريل 2020 10:35am
فائل فوٹو

روم:کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچادی، ہلاکتیں64ہزار تک پہنچ گئیں جبکہ 11لاکھ 82ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس کا شکار ہوگئے۔

کورونا وائرس کے باعث یورپ کا براحال ہے،فرانس میں ایک ہی دن میں ایک ہزار 53افراد ہلاک ہو گئے، فرانس میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7ہزار 560تک جاپہنچی۔

 اسپین میں ایک دن میں 546ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد تعداد 11ہزار 744ہوگئیں، اٹلی میں بھی مزید 681ہلاکتوں کے بعد تعداد 15ہزار 362تک پہنچ گئی۔

برطانیہ میں بھی 24گھنٹوں میں 708افراد جان سے چلے گئے، بیلجیئم میں ایک دن میں 144، ہالینڈ میں 164 اور ایران میں 158اموات ہوگئیں جبکہ  ترکی میں بھی 76افراد ایک روز میں لقمہ اجل بنے۔

دنیا میں کورونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثر ہے، ایک ہی دن میں 23ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے جبکہ 769ہلاکتیں ہوئیں، امریکا میں ٹوٹل ہلاکتیں 8ہزار 173تک پہنچ گئیں جبکہ 3لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div