Aaj News

ہفتہ, ستمبر 14, 2024  
09 Rabi ul Awal 1446  

قانون دان عرفاق قادر ایوان صدر میں لیگل کنسلٹنٹ مقرر

تعیناتی 2 سال کی مدت کیلیے ہے، نوٹی فکیشن کابینہ ڈویژن
شائع 30 اپريل 2024 02:27pm

کابینہ ڈویژن نے قانون دان عرفاق قادرکو ایوان صدر میں لیگل کنسلٹنٹ مقررکردیا۔

جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق عرفاق قادر کی تعیناتی 2سال کی مدت کیلیے ہے۔ واضح رہے کہ 29 مارچ کو ایڈووکیٹ عرفان قادر نے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

ایڈووکیٹ عرفان قادر نے استعفیٰ دینے سے متعلق کوئی وجہ نہیں بتائی تھی۔ انہیں وزیراعظم شہباز شریف نے 10 اکتوبر 2022 کو معاون خصوصی عرفان قادر کو احتساب اور داخلہ کا قلمدان بھی سونپا تھا۔

خیال رہے کہ عرفان قادر مختلف عدالتوں میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے متعدد اہم مقدمات کی پیروی کرچکے ہیں۔

پاکستان

Irfan Qadir