Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کو ارتغرل جیسی خوبیوں کی مالک قرار دے دیا

اپ ڈیٹ 15 مئ 2020 01:55pm

پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے آج ایک ٹویٹ میں مریم نواز کو ارتغرل جیسی خوبیوں کا مالک قرار دیا تاہم انہیں اس ٹویٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں حنا پرویز بٹ نے لکھا تھا کہ ارتغرل ڈرامہ دیکھ کر مجھے خیال آیا کہ مریم نواز صاحبہ بھی انہی خوبیوں کی مالک ہیں۔ "اپنے خدا پر مضبوط ایمان، حوصلہ، بہادری، بدترین حالات میں بھی ہمت نہ ہارنا، اچھے اور برے لوگوں کی پہچان، سب لوگوں کی مخالفت کے باوجود اپنے مقصد پر کھڑے رہنا"۔

اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نے شدید تنقید کی۔

عامر لیاقت نے اس ٹویٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ'یہ ٹویٹ پڑھنے کے بعد ارتغرل کا انتقال ہوگیا'۔

اس کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا صارفین بھی حنا پرویز بٹ کے اس ٹویٹ پر اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

ہلکا ہلک نامی ٹویٹرصارف نے لکھا کہ 'یہ ٹویٹ مریم نے اپنی اس غلام کے اکاؤنٹ سے خود کی ہے۔نہ تو ارطغرل نے کیلیبری ایجاد کیا، نہ جعلی ٹرسٹ ڈیڈ بنوائ، نہ میڈیکل کالج سے سیلف فائنانس کی سیٹ پر باہر ہوا، نہ قطریوں سے تعلق، نہ ہی وہ جھوٹا اور مکار، نہ ہی وہ کبھی گیرج گیا۔۔وہ کائ قبیلہ مریم کھائ قبیلہ پھر کیسی مماثلت'؟

آصف علی نامی صارف نے سوال اٹھایا کہ 'یہ سارے پاگل ن لیگ نے بھرتی کئے ہوئے ہیں'؟

ابینا سید نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ 'قسم سے آنٹی دن بنادیا آپ نے تو' ساتھ ہی انہوں نے ہنستی ہوئی لڑکی کی ویڈیو بھی ٹویٹ میں شیئر کی۔

وقاص خان نامی سارف نے لکھا کہ 'ڈیل کرنا، چوری کرنا، عدلیہ کو دھوکہ دینا، کلیبری فونٹ ایجاد سے پہلے استعمال میں لانا، اداروں کے خلاف میڈیا سیل کے ذریعے کردار کشی کرنا، صحافی حضرات کو خریدنا لوگوں کی کردار کشی کرنا، ملک کے خلاف انڈیا کا ساتھ دینا۔ یہ سب خوبیاں ہیں مریم صفدر میں اور بھی بہت سی خوبیاں ہیں'۔

پاکستان ہماری جان نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ 'چلیں عمران خان کے کہنے پر آپ نے ڈرامہ بھی دیکھ لیا، تبدیلی اتنی ہی کافی ہے'۔

اسد صدیقی نامی صارف نے لکھا کہ 'شرم تو نہیں آتی کہاں ترکی کہاں قطر'۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div