Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'اندازہ ہےکہ حالت اسپتالوں کےکنٹرول سےباہرنہیں ہونگے'

شائع 15 مئ 2020 01:23pm
فائل فوٹو

وفاقی وزیر اسد عمر کہتےہیں کورونا وائرس کےدوران میڈیا نےبہترین کرداراداکیا۔ہم نےکورونا کےدوران عوام کو پریشانی سےبچاناہے۔ہم مربوط حکمت عملےسے آگےبڑھ رہےہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک کو بند رکھنا ناممکن ہے۔ملک میں ٹیسٹ کی صلاحیت کومزیدبڑھایاجارہاہے۔ٹیسٹ کی صلاحیت میں 27گنا اضافہ ہوگیا ہے۔اندازہ ہےکہ حالت اسپتالوں کےکنٹرول سےباہرنہیں ہونگے۔

اسد عمر نے کہاعوام کوایس او پی پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔پوری قوم کوبندکرنےکےبجائےمتاثرہ گلیوں کوسیل کیا جانا بہترہے۔حکومت عوام کی بہتری کےلئےفیصلےکررہی ہے۔

ڈاکٹرفیصل کا اس متعلق کہنا تھاکہ کوروناکےساتھ ساتھ دیگرامراض بھی ہیں۔لاک ڈاؤن سےدیگربیماریوں میں مبتلاافرادکوپریشانی تھی۔پاکستان میں ٹی بی کےمریض بھی بڑی تعدادمیں ہیں۔3ماہ کےلاک ڈاؤن میں ٹی بی مریضوں میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کوروناکےساتھ ساتھ دیگرمسائل پربھی توجہ دینی ہے۔پولیومہم نہ چلنےسےبھی مزیدنقصان کاخدشہ ہے۔بچوں کو حفاظتی ٹیکےبھی نہیں لگ سکے۔حفاظتی ٹیکےنہ لگنا نقصان دہ ہوسکتاہے۔ملک میں بچوں کی اموات کا بھی خدشہ ہے۔سخت لاک ڈاؤن سےلاکھوں بچےمرسکتےہیں۔ملک میں کورونا مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہورہاہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div