Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی زبردست کمی

شائع 19 مئ 2020 12:34pm
کاروبار

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی زبردست کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے قیمت 95 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا 95 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 81 ہزار 876 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 27 ڈالرز کی کمی سے 1735 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم ہے۔

-18 مئی 2020 کے ریٹ:

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے قیمت 97 ہزار روپے پر پہنچ گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 97 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا 83 ہزار 162 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 43 ڈالر کے اضافے سے 1762 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div