Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

وہاب ریاض کے ہاں ایک اور ننھی پری آمد

شائع 20 مئ 2020 05:52pm

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر وہاب ریاض کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خبر انہوں نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

وہاب ریاض نے جیسے ہی ٹوئٹر پر اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش سے متعلق بتایا تو مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکبادوں اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ 'میں نے اور میری فیملی نے آج حورین سکندر کو اپنی دنیا میں خوش آمدید کہا ہے، انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہیہ میری دوسری بیٹی ہے'۔

ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ 'میں اس وقت یہ ٹویٹ لکھ رہا ہوں اور میری بیٹی میرے ہاتھوں میں ہے جبکہ میری اہلیہ میرے برابر میں مجھے دیکھ کر مسکرا رہی ہیں'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'دنیا کی کوئی خوشی بیٹی کی پیدائش کی خوشی کے مقابلے کے لائق نہیں ہے کیونکہ بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے والدین پر رحم فرماتا ہے جن کے پاس بیٹیاں ہوں'۔

وہاب ریاض نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ 'کاش میرے والد میرے ساتھ ہوتے اور اسے اپنی گود میں اٹھاتے'۔

قومی کرکٹر کو بیٹی کی پیدائش پر ساتھی کھلاڑیوں سمیت متعدد معروف شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

وہاب ریاض کی شادی 30 نومبر 2013 کو زینب چوہدری سے ہوئی تھی، اس سے قبل ان کی بیٹی عیشال ریاض بھی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div