Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

فواد چوہدری کا اگلے رمضان سے قبل مون آبزرویٹریر قائم کرنے کا اعلان

اپ ڈیٹ 25 مئ 2020 10:39am

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے اگلے رمضان سے قبل اسلام آباد اور گوادر میں مون آبزرویٹریز قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اگلے رمضان سے پہلے اسلام آباد اور گوادر میں مون آبزرویٹریز قائم کردیں گے تاکہ لوگ خود چاند دیکھ سکیں اور کوئی ابہام نہ رہے۔ ویڈیو ملاحظہ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شوال المکرم کے چاند کا اعلان کرتے وقت مفتی اعظم پاکستان نے وزیراعظم سے اپیل کی تھی کہ وہ فواد چوہدری کو دینی معاملات میں مداخلت سے روکیں۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ فواد چوہدری اپنی محرومیوں کا نشانہ دین کو نہ بنائیں اور خود کو اپنی وزارت تک محدود رکھیں۔

مفتی منیب الرحمان نے مزید کہا تھا کہ ہم شریعت کے پابند ہیں، فیصلہ شریعت کے مطابق کیا۔ فواد چوہدری قوم کو بتائیں کتنی نمازیں پڑھیں، کتنے روزے رکھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div