Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

شہباز شریف کے آفس سیکریٹری میں کورونا وائرس کی تشخیص

اپ ڈیٹ 26 مئ 2020 02:10pm
فائل فوٹو

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کے آفس سیکریٹری بدر شہباز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، بدر شہباز نے اپوزیشن رہنما ءکے ہمراہ عید کی   نماز ادا کی تھی۔

بدر  شہباز مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ بھی ہیں ،بدر شہباز نے کورونا وائرس کی تشخیص ہونے پر اپنے آپ کو  رہائش گاہ پر قرنطینہ میں محصور کرلیا ۔

 مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمی بخاری نے بدر شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی تاہم انہوں نے شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے  کی خبروں تردید کی ہے۔

 عظمی بخاری کے مطابق شہباز شریف نے حفظ ماتقدم کے طور پر  خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور تمام افراد کا اپنےگھر میں داخلہ مکمل طورپر بند کردیاہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div