Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا

شائع 27 مئ 2020 05:34am


سورج آج خانہ کعبہ کےعین اوپر ہو گا جس کی مدد سے خانہ کعبہ کی سمت کا تعین کیا جا سکے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق سورج 2 بج کر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا جس کی مدد سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے مرکز کی حیثیت رکھنے والے خانہ کعبہ کی سمت کا تعین کیا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ ہرسال دو مرتبہ سورج عین خانہ کعبہ کے اوپرآتا ہے، سورج خانہ کعبہ پر سال میں پہلی بار 27 مئی اور دوسری بار 15 جولائی کو آتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div