سابق سینیٹرجاویدجبار نےقومی مالیاتی کمیشن سے استعفی دے دیا
اسلام آباد:سابق سینیٹر جاوید جبار نے قومی مالیاتی کمیشن سے استعفی دے دیا ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے میری نامزدگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔
سابق سینیٹر جاوید جبار نے قومی مالیاتی کمیشن سے استعفی دیتے ہوئے کہا کہ اپنا استعفی براہ راست صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے، قومی مالیاتی کمیشن کے ممبر نامزد کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
جاوید جبار کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں میری نامزدگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، گزشتہ 2ہفتوں سے میری نامزدگی پر سیاسی مخالفت کی گئی، کچھ حلقے ہائیکورٹ تک بھی پہنچے۔
سابق سینیٹر جاوید جبار نے بلوچستان کے مختلف منصوبوں میں رضا کارانہ خدمات جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔
مزید خبریں
آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر پاکستان تحریک انصاف نے وائٹ پیپر جاری کردیا
سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین عہدے سے مستعفی
پشاور ہائیکورٹ: مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے پر وزیراعلیٰ اور اسپیکر سے جواب طلب
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی مخصوص نشست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
حکومتی اجازت کے بغیر حج کرنا جائز نہیں، طاہر اشرفی
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.