سابق سینیٹرجاویدجبار نےقومی مالیاتی کمیشن سے استعفی دے دیا
اسلام آباد:سابق سینیٹر جاوید جبار نے قومی مالیاتی کمیشن سے استعفی دے دیا ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے میری نامزدگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔
سابق سینیٹر جاوید جبار نے قومی مالیاتی کمیشن سے استعفی دیتے ہوئے کہا کہ اپنا استعفی براہ راست صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے، قومی مالیاتی کمیشن کے ممبر نامزد کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
جاوید جبار کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں میری نامزدگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، گزشتہ 2ہفتوں سے میری نامزدگی پر سیاسی مخالفت کی گئی، کچھ حلقے ہائیکورٹ تک بھی پہنچے۔
سابق سینیٹر جاوید جبار نے بلوچستان کے مختلف منصوبوں میں رضا کارانہ خدمات جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔
مزید خبریں
ہم اپنی آئینی حدود سے واقف ہیں دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کی توقع کرتے ہیں، آرمی چیف
چیف الیکشن کمشنرکی تقرری لاہورہائیکورٹ میں چیلنج
حکومتی رٹ چیلنج، بغیر اجازت جے یو آئی نے کراچی میں جلسہ سجا لیا
میٹرک کا پرچہ واٹس ایپ پر وائرل ہونے پر افسران سمیت امتحانی عملہ ڈیوٹی سے فارغ
پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کے مسافروں کیلئے اہم ہدایات جاری کردیں
پاسپورٹ کے جلد حصول کو یقینی بنانے کیلیے محکمہ امیگریشن کا بڑا اقدام
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.