Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

ججوں کو بغیر امتحانات ہائیکورٹس میں تعینات کرنے کا طریقہ کار چیلنج

ہائیکورٹ میں ججز کی شفاف تقرری میرٹ کے اصولوں کے مطابق کی جائے، درخواستگزار
اپ ڈیٹ 02 مئ 2024 05:32pm

ہائیکورٹس میں بغیرتحریری امتحان کےججزکی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

درخواست ایڈووکیٹ اکمل خان نے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں دائرکی جس میں وفاقی حکومت، جوڈیشل کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ بغیرتحریری امتحان کےہائیکورٹ میں ججزکی تقرری آئین کی خلاف ورزی ہے، بغیر تحریری امتحان تقرری ارٹیکل25، 2اےاور8کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ میں تقرری کے لیے ججز کا تحریری امتحان لازم قرار اور ہائیکورٹ میں ججز کی شفاف تقرری میرٹ کے اصولوں کے مطابق کی جائے۔

استدعا کی گئی کہ جوڈیشل کمیشن کے رولز 2010کی کلاز 3، سب رول 2کوغیر آئینی قراردیا جائے۔