Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سندھ میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع ، کاروباری اوقات میں اضافہ

اپ ڈیٹ 02 جون 2020 09:37am
فائل فوٹو

کراچی :سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کردی، کاروباری اوقات میں اضافہ کردیا گیا ،صوبے میں ہفتے میں 5روزصبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کاروباری سرگر میوں کی اجازت دے دی گئی۔

سندھ حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن کا نیا حکم نامہ جاری کردیا،قومی رابطہ کمیٹی ( این سی سی)کی میٹنگ کے بعدمحکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 سندھ حکومت نے صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کیلئے نئے  اوقات کار میں اضافہ کر دیا، سندھ میں لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع کردی گئی کاروبار شام 7 بجے تک کھلا رہے گا۔

 محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مارکیٹس اور  دکانیں ہفتے میں 5روز پیر سے جمعہ تک کھلیں گی اور کاروبار کے اوقات کار صبح 6 سے شام 7 بجے تک  ہوں گے، ہارڈ ویر، الیکٹریشن کی دکانیں، گاڑیوں کے اسپیر پارٹس کی مارکیٹ اور مکینک کی دکانیں کھلیں گی۔

 البتہ میڈیکل اسٹورز اور ضروری اشیا کی دکانیں دودھ دہی اور  پرچون وغیرہ پورا ہفتہ کھلی رہیں گی تاہم ہفتہ اور اتوار کے روز  مکمل لاک ڈاؤن رہے گا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، تمام تعلیمی اداروں، ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ،شادی ہال، بزنس سینٹرز، ایکسپو ہال ،اسپورٹس کلب اور جمز بند رہیں گے،اس کے علاوہ ہر قسم کے کھیلوں کےٹورنامنٹس، تفریحی پارکس ،بیوٹی پارلرز ، سینما، تھیٹر، سیاحتی مقامات اور عوامی اجتماعات پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطاب ریسٹورانٹ اور ہوٹلز کو ہوم ڈیلوری اور ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، لازمی سروس اور فارمیسز کے علاوہ دکانوں کو صبح 6 سے شام 7 بجے تک کھلنے کی اجازت ہوگی،یہ اوقات کار ہفتے کے 5 دن کیلئے ہوں گے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق شہریوں کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ بلا ضرورت  گھروں سے نہ نکلیں اور عوامی مقامات پر جاتے وقت لازمی  چہرے  پر ماسک لگائیں اور تین فٹ کا سماجی فاصلہ رکھیں، کورونا کی روک  تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ علاقے میں نقل وحرکت کومحدود کرنے کا  اختیار رکھتی ہے۔

 صوبے میں ٹرانسپورٹ کھولی جائے یا اسے بند رکھا جائے ، اس سے متعلق پبلک ٹرانسپورٹ سروس کو بحال کرنے  کا حتمی فیصلہ وزیر ٹرانسپورٹ کی زیر صدارت آج ہونے والے اجلاس میں کیا جائےگا۔

ٹرانسپورٹ سروس کے آغاز  سے قبل ٹرانسپورٹرز ایس اوپیز پر عمل کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ  کے ساتھ اجلاس کریں گے۔

 لاک ڈاون کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کا حکمنامہ 30 جون تک نافذ العمل رہے گا، خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div