Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

وہ تصویر جو کسی بھی اینڈرائیڈ فون کو کریش کرسکتی ہے

اپ ڈیٹ 02 جون 2020 09:33am
سائنس

عموماً آئی فون میں پر ایسے پیغام سامنے آتے ہیں جو فون کے سسٹم کو کریش کردیتے ہیں، مگر اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی ایسا ہی مسئلہ سامنے آیا ہے۔

ایک تصویر کو کسی بھی کمپنی کے اینڈرائیڈ فون میں وال پیپر کے طور پر استعمال کیا جائے تو ڈیوائس کام کرنا چھوڑ دیتی ہے۔

تاہم آئی فون کے میسج بگ کے برعکس اینڈرائیڈ فون اسی وقت متاثر ہوسکتے ہیں جب ان میں تصویر کو بطور وال پیپر استعمال کیا جائے گا۔

سام سنگ کے فونز کی تفصیلات لیک کرنے کے حوالے سے معروف ٹوئٹر صارف آئس یونیورس نے اتوار کو ایک ٹوئٹ میں صارفین کو خبردار کیا۔

انہوں نے ایک تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس خوبصورت تصویر کو وال پیپر کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کریں۔

Image یہ میلوئیر زدہ تصویر کسی بھی اینڈرائیڈ فون کو کریش کرسکتی ہے

اگر اس انتباہ کے باوجود آپ اس تصویر کو وال پیپر کے طور پر لگا کر دیکھنا چاہتے ہیں کہ اینڈرائیڈ فون پر کیا اثر ہوتا ہے تو پھر اسے دوبارہ استعمال کرنے کے لیے کچھ وقت انتظار کرنا پڑے گا۔

اینڈرائیڈ سینٹرل کے مطابق سورج غروب ہونے کی یہ تصویر کسی بھی اینڈرائیڈ فون کو کریش کرسکتی ہے کیونکہ اس میں ایک ایسا کوڈ چھپا ہے جو پورے اینڈرائیڈ سسٹم یوزر انٹرفیس کو کریش کردیتا ہے۔

اس تصویر کو براؤزر پر اوپن کرنے یا فون میں محفوظ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، تاہم اگر اسے وال پیپر کے طور پر لگایا جائے تو فون متاثر ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ تصویر میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ کرکے بھی مسئلے کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے اور پھر وال پیپر کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تاہم جو صارف اصل تصویر کو وال پیپر کے لیے استعمال کرتا ہے تو اس بار بار کریش ہونے کے مسئلے سے بچنے کے لیے فون کو فیکٹری ری سیٹ کرنا پڑتا ہے یا سیف موڈ پر فون اوپن کرکے جلدی سے وال پیپر کو کسی اور سے بدلنا ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div