Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

آج کا ٹوٹکا: سر کی خشکی ختم کرنے کا جادوئی ٹوٹکا

شائع 07 نومبر 2018 10:10am

dandruff

سر کی خشکی آج کل ایک بہت بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے، اگر یوں کہا جائے کہ ہر دوسرا شخص ہی اس سے پریشان ہے تو غلط نہ ہوگا۔ اکثر لوگ اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے صبح و شام کوئی نہ کوئی ٹوٹکے ڈھونڈتے اور ان پر عمل  کرتے نظر آتے ہیں لیکن کوئی خاطر خواہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

لیکن اب آپ بالکل پریشان نہ ہوں کیونکہ آج ہم آپ کے لئے ایک ایسا نسخہ لائے ہیں جس پر عمل کرکے سر پر موجود خشکی کو جڑ سے اکھاڑا جاسکتا ہے۔ اس نسخے کو استعمال کرنے مختلف طریقے ملاحظہ کریں۔

پہلا نسخہ ناریل کا تیل

 Image result for coconut oil

سر سے خشکی دور کرنے کا سب سے بہترین حل کھوپرے کے تیل میں پوشیدہ ہے۔ ایک امریکی ماہرِ جلد کا کہنا ہے کہ کھوپرے کا تیل سر میں خشکی کی پرتوں کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ کھوپرے کا تیل سر کی جڑوں میں اچھی طرح مساج اور مالش کیا جائے اور اسے 15 سے 20 منٹ تک ایسے ہی چھوڑ دیا جائے۔ تیل جتنی دیر رہے گا، اتنا ہی فائدہ ہوگا۔

سیب کا سرکہ

 Image result for ‫سیب کا سرکہ‬‎

سیب کے سرکے میں پی ایچ کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو سر میں خشکی کو روکتی ہے۔ تاہم سرکے کو سر میں براہِ راست نہ لگایا جائے بلکہ پہلے اس میں برابر مقدار پانی شامل کرکے اس کی شدت کو ہلکا کیا جائے۔ اب اس محلول کو دھیرے دھیرے سر میں مالش کریں اور 15 منٹ بعد کسی اچھے شیمپو سے سر دھولیں، ایک ہفتے میں خشکی سے نجات مل جائے گی۔

ایسپرین

Image result for ‫ایسپرین‬‎

ایسپرین کی گولی تقریباً ہر گھر میں ہی موجود ہوتی ہے، اس میں سیلی سائیلک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو خشکی کو دور کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ آپ کو کرنا یہ ہے کہ ایسپرین کی چند گولیاں لیں اور انہیں کچل کر پاؤڈر بنالیں، اب اس میں پانی ملاکر اس کا ایک پیسٹ بنالیں اور اسے سر کی جڑوں میں لگائیں۔ اگر آپ چاہیں تو اسے کسی شیمپو کے ساتھ میں ملا کر بھی سر دھو سکتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div