بولی وڈ کی ایک اور فلم 1000کروڑ کمانے میں کامیاب

شائع 15 مئ 2017 08:47am

danagal

ممبئی:بولی وڈ کے اسٹار عامر خان کی فلم "دنگل"بھارت کے ساتھ چائنا میں بھی تہلکہ مچانے  میں کامیاب ہوگئی،گزشتہ جمعہ کو" دنگل" چائنا میں 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

بھارتی تجارتی تجزیہ نگار  ترن آدرش کے مطابق "فلم نے ریلیز کے دوسرے ہفتے  39.42کروڑ کا بزنس کیا ہے  اور مجموعی طور پرفلم چائنا میں 213.43 کروڑ کا تاریخی بزنس کرنے میں کامیاب رہی"۔

بھارتی تجزیہ نگار رمیش بالا نے ٹویٹر پر پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے اور بھارتی سینما کیلئے فخر کا لمحہ ہے کہ فلم "دنگل"چائنا میں   زبردست بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق فلم دنگل دنیا بھر سے مجموعی طور پر اب تک 1100 کروڑ  کمانے میں کامیاب رہی ہے۔

خیال رہے کہ 1000کروڑ کلب میں شامل ہونے کا اعزاز اب تک صرف باہو بلی2 کے پاس تھا لیکن فلم دنگل بھی 1000 کروڑ کلب میں شامل ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ فلم دنگل میں  عامر خان کے ساتھ  فاطمہ ثناء شیخ اور ساکشی تنور  نےبھی  اہم کردار نبھایاتھا۔

Thanks to:Indianexpress