کری پتے کے ان گنت فوائد

شائع 17 مئ 2017 06:26am

curry-leaves

کری پتہ کھانوں میں ایک خاص قسم کا ذائقہ لانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اس پتے کو زائقے دینے کے علاوہ بھی کئی کاموں کے لئے بیحد مفید ہے ۔ کری پتے میں کاربو ہائڈریٹ ، فائبر ، کیلشئم ، فاسفورس، آئرن ، اور وٹامن جیسے کہ وٹامن سی، اے ، بی اور ای وافق مقدار میں موجود ہوتے  ہیں۔ جن کی بدولت دل کے نظام کو بہتر کام کرتا ہے اور کسی بھی قسم کے انفیکشن سے بچاؤ اور جلد اور بالوں کے لئے بھی بیحد مفید ہے۔

کری پتے کا استعمال آپ اپنے جسم میں خون کی کمی کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اس میں موجود آئرن اور فولک ایسڈ آپ کے جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں ساتھ ہی انیمیا جیسی بیماری سے بچاؤ کے لئے مددگار ثابت ہوتے ہے۔

کری پتے کا استعمال زیابطیس کے مریضوں کے لئے بھی بیحد مفید ہے ، اس کے زریعے آپ کے جسم کا شوگر لیول کم رہتا ہے اور اس میں موجود فائبر آپ کے جسم میں شوگر لیول  کنٹرول رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

کری پتہ آپ کا نظام ہضم کے لئے بھی بیحد مفید ہے، اس کے استعمال سے آپ کو کھانا ہضم بھی جلدی ہو گا ساتھ ہی  وزن میں بھی نمایان تبدیلی آسکتی ہے۔

عام طور پر اس پتوں کو خشبو اور ذائقے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے مگر آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ یہ کولسٹرول لیول کم ہونے میں  بھی مددگار ثابت ہوتا ہے، اس میں موجود اینیٹی آکسیڈنٹ آپ کو دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ کری پتے آپ کے بالوں کے لئے بھی بیحد مفید ہے، یہ بالوں کو سرمئی ہونے سے محفوظ رکھتا ہے، اس کا استعمال آپ کے بالوں کو گرنے سے بچاتا ہے اور ساتھ ہی خشکی کے خاتمے کے لئے بھی بیحد مفید ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے۔

بشکریہ: ٹائمز آف انڈیا