ارباز اور ملائکہ نے طلاق سے پہلے کانسرٹ دیکھا

شائع 17 مئ 2017 04:38pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ملائکہ اروڑا اور ارباز خان ،جو گزشتہ بدھ کی رات کو جسٹن بیئبر کے کانسرٹ میں دیکھے گئے تھے،بتایا جاتا ہے کہ ساتھ کنسرٹ دیکھنے کے بعد اب قانونی طور پر طلاق یافتہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 43سالہ اداکارہ کے حوالے ان کا  بیٹا کر دیا گیا ہے۔ تاہم ارباز اپنے بیٹے سے کسی وقت بھی مل سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سلمان خان  اور ان کے خاندان نے جوڑے کے درمیان صلح صفائی کی کوششیں کیں تھیں جو کارگر ثابت نہ ہوسکیں۔

ارباز اور ملائکہ کے درمیان  شادی 18سال تک برقرار رہی۔ پچھلےسال جوڑے نے قانونی طور پر علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بشکریہ زی نیوز