فاسٹ فوڈ کے انسانی صحت پر منفی اثرات
File Photoفاسٹ فوڈ آئٹم کا شمار کھانوں کے مقبول ترین آئٹمز میں ہوتا ہے، ابتدا میں لوگ ماں کے ہاتھوں کا بنا ہوا کھانا پسند کرتے تھے کیونکہ اس میں لذت کے ساتھ صحت بھی ہوتی تھی، لیکن فاسٹ فوڈ کی مقبولیت کے بعد سے گھر کے بنے ہوئے کھانے کی اہمیت میں کمی واقع ہوتی جارہی ہے۔
تاہم وہ لوگ جو کہ فاسٹ فوڈ کے دلدادہ ہیں ، ان کے لئے بری خبر ہے کہ فاسٹ فوڈ آئٹم مختلف نوعیت کی بیماری کا سبب بھی بنتے ہیں، ذیل میں وہ بیان کی گئی ہیں۔
کولیسٹرول اور دل کے امراض
فاسٹ فوڈ دل کے امراض کا سبب بھی بنتا ہے، اس سے کولیسٹرول کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے جس سے شریانوں میں خون کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور یہی دل کے بند ہونے کا سبب بنتا ہے۔
بلڈ پریشر کا مرض
فاسٹ فوڈ بلڈ پریشر کے مرض کا سبب بنتا ہے، جوکہ دماغ اور دل کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔
فربہ جسامت
فاسٹ فوڈ انسان کے موٹاپے کو بھی بڑھاتا ہے اور موٹاپے کو پہلے ہی کئی بیماریوں کی جڑ قرار دیا جاتا ہے۔
فاسٹ فوڈ کھانے کے چند نقصانات بیان کردیئے گئے ہیں لہذا اگر آپ ان بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو فوری طور پر فاسٹ فوڈ سے اجتناب کریں۔
Source: oceanofweb
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔