آج کا دن کیسا رہے گا؟ 27 نومبر 2017

شائع 27 نومبر 2017 05:38am
فائل فوٹو فائل فوٹو

حمل(Arise)
آج آپ کے کاروبای معاملات میں رکاوٹ پیدا ہونے کی وجہ سے آپ کا کوئی دورہ منسوخ ہوسکتا ہے۔ یہ فیصلہ مشکل ہوسکتا ہے اور اس سے آپ کے پیاروں کو تکلیف بھی پہنچ سکتی ہے۔اس کے علاوہ آج آپ کی وضاحتیں دوسروں کو بالکل بھی مطمئن نہ کرسکیں گی۔

ثور(Taurus)

آج کسی کے جذباتی مسئلے کی واجہ سے آپ کا شیڈول یا کوئی دورہ منسوخی کا شکار ہوسکتا ہے جبکہ آپ کے پیاروں کو بھی آپ پر غصہ آسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کا کوئی کاروباری منصوبہ ناکام بھی ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ شدید بے چین ہوسکتے ہیں۔

جوزا (Gemini)

آج کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کے بارے میں متذبذب فیصلے کرنے کے باعث آپ کو غصہ آسکتا ہے اسی لئے خود کو پرسکون رکھنے کی کوشش کریں ورنہ حالات کی تلخی کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوجائیں۔ آج پرسکون رہنے میں ہی آپ کی بہتری ہے۔

سرطان (Cancer)

اپنے سینیئر افراد کی جانب سے اپنے کام میں مناسب توجہ نہ دینے اور اپنے خیالات کا واضح اظہار نہ کرنے کی وجہ سے آپ کو شمالی ہوسکتی ہےجبکہ اپنے پیاروں کے ساتھ پچھلے کئی دنوں تک تناؤ کا شکار صورتحال انتہاء کو بھی پہنچ سکتی ہے۔

اسد (Leo)

آج آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے کسی قریبی رشتے دار کی علالت کے باعث اپنی جذباتی کیفیات کو معمول پر لانے میں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ آپ خود بھی اپنے پیاروں کے ساتھ اس مریض کی عیادت کو جاسکتے ہیں۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ اپنے مالی حالات کی بہتری کے لئے منصوبے بنا سکیں گے کیونکہ کافی عرصہ قبل جو آپ نے منصوبہ بندی کی ہوگی آج اس کے نتیجے میں آپ کے سامنے آسکے گا۔ اس کے علاوہ آج اپنے کام سے کام رکھنے کی کوشش کریں۔

میزان (Libra)

آج نہ صرف آپ کے مقاصد ہی بہت اعلٰی ہونگے بلکہ آپ کے ذہن میں نظم و ضبط کا مناسب استعمال بھی شامل ہوگا اور شاید انہی کی وجہ سے ہی دوسروں کا مذاق اڑانے کا موقع بھی مل سکے گا۔ اس کے علاوہ آج آپ کو حالات کی وجہ سے بالکل دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیئے۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج آپ کسی بھی پیار کرنے والے کے لئے ایک مضبوط سہارا ثابت ہوسکیں گے جس کی وجہ سے وہ خود کو ہر معاملے سے بیگانہ بنانے سے گریزاں ہوگا اور ذاتی جذبات کے منہ زور طوفان میں بھی آپ اسے تخت فراہم کرسکیں گے۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کو اس بات کا احساس ہوگا کہ آپ بناء مقصد ہی اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ آپ حقیقت کو تسلیم کرنے سے بھی گریزاں ہوں گے۔ اس کے علاوہ جو کچھ آپ کے ذہن میں ہے اس کا اظہار شاید آپ کو بہتر نہیں لگ رہا مگر یہ سب کچھ کرنا کسی بھی محبت کرنے والے کے لئے ٹھیک نہ ہوگا۔

جدی (Capricorn)

آج آپ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران بہت ہی بہتر رویے اور پر جوش جذبات سے معمور ہوں گے لیکن ان سب سے بڑھ کر بہتری یہ ہوسکتی ہے کہ آپ اپنے ساتھ کام کرنے والوں سے محتاط رہیں کیونکہ ان میں سے کوئی بھی فرد آپ کی بے خبری کا فائدہ اٹھا کر آپ کی جڑیں کاٹ سکتا ہے۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کے اندر بدمزاجی اور لاتعلقی کے جذبات پیدا ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے دوست آپ کی مدد کرنے کی کوشش کریں گے اور آپ کو حقائق کی روشنی میں خود کو سنبھالنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ آج اپنی گھریلو ذمے داریوں کو بھی پورا کرنے کی کوشش کریں۔

حوت (Pisces)

آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن یہ کہتی ہے کہ آج آپ کاروباری طور پر بڑی کامیابیاں حاصل کرسکیں گے اس کے علاوہ آپ منفع بخش کاروباری معاہدے بھی کر سکیں گے یا پھر کسی نئی ملازمت کی تلاش میں سرخرو بھی ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج گھر میں ہونے والی کسی بھی بات سے بد دل نہ ہوں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔