آنکھوں کو راحت پہنچانے والی 10 آسان مشقیں
کئی گھنٹوں کمپیوٹر کا استعمال اور زیادہ دیر ٹی وی دیکھنا آپ کی آنکھوں کے لئے بہت نقصان دہ ہوسکتا ہے۔اس کی وجہ سے نظر کمزور ہوتی ہے اور یہ سر درد کا باعث بھی بنتا ہے۔ہم میں سے کئی لوگ کمپیوٹر کے استعمال کومکمل طورمسترد نہیں کر سکتے۔
تو آئیے آج ہم آپ کو 10 ایسی آسان مشقیں بتا رہے ہیں جنہیں آپ 15 منٹ کے مختصر سے وقفے میں کر سکتے ہیں، اور اس کو کرنے سے آپ واقعی واضح طور پرفرق محسوس کریں گے۔
٭1: اپنی کہنی کو میز پر رکھیں اور دونوں ہتھیلیوں کی مدد سے آنکھوں کو بند کر لیں اس طرح کے آنکھوں کے سامنے بالکل اندھیرا چھا جائے۔ اس مرحلے کو 2 سے 3 منٹ تک جاری رکھیں۔
٭2: سب سے پہلے سیدھے بیٹھیں یا کھڑے ہوجائیں، سامنے کی طرف دیکھیں اور جس چیز کو دیکھ رہے ہیں اسے توجہ کے ساتھ دیکھیں۔ پھر سر کو گھمائے بغیر نظریں دائیں جانب گھمائیں اور پھر سامنے کی طرف دیکھیں اسے طرح پھر نظریں بائیں جانب گمایئں اور پھر سامنے کی طرف دیکھیں۔ اس عمل کو دو سے تین بار دہرائیں۔
٭3: سیدھے بیٹھیں اور نظریں سامنے کی طرف رکھیں۔ سر کو ہلائے بغیر نیچے کی طرف دیکھیں پھر سامنے کی طرف دیکھیں اسی طرح اوپر کی طرف دیکھیں اور پھر سامنے کی طرف دیکھیں۔ اسی طرح پانچ بار اوپر اور پھرنیچے دیکھیں۔ اس عمل کو 3 بار دہرائیں۔
٭4 سیدھے بیٹھیں اور نطریں نیچے کی طرف بائیں جانب گمائیں پھر نظریں اوپر کی طرف دایئں جانب گھمایئں۔ اس عمل کو پانچ بار کریں، پھر سامنے کی طرف دیکھیں۔ اسی عمل کو دوسری سمت میں بھی کریں۔ اس پورے مرحلے کو تین بار دہرائیں۔
٭5 سکون کی حالت میں سیدھے بیٹھیں اور بائیں جانب دیکھیں، پھر آنکھوں کو گھڑی کی سمت میں گھمائیں۔ ایسا پانچ بار کریں اور پھر اسی عمل کو گھڑی کی سمت کے مخالف کریں ۔ اس پورے عمل کو تین بار دہرایئں۔
٭6 قریب پینسل یا کسی اور چیز پر فوکس کریں،پینسل کو 20 سے 30 سینٹی میٹر کے فاصلے پر رکھیں ۔ پینسل سے نظر ہٹا کرکسی دور کی چیز کرتوجہ سے دیکھیں۔ پھر قریب کی پینسل کو دوبارہ دیکھیں۔اسی طرح فوکس کو قریب سے دور پانچ مرتبہ تبدیل کریں۔ اس عمل کو تین بار دہریئں ۔
٭7سیدھے بیٹھیں اور سامنے کی طرف دیکھیں ۔آئی بروس کے درمیا ن کی جگہ پر کچھ سیکنڈ کے لیئےفوکس بنائیں اور پھر سامنے کی طرف دیکھیں ۔ اسی طرح فوکس کو پانچ بار تبدیل کریں۔ اس عمل کو تین بار دہرایئں ۔
٭8 سیدھے بیٹھیں اور سامنے کی طرف دیکھیں۔ ناک کی نوک کو توجہ سے دیکھیں کچھ سیکنڈ اور پھر سامنے کی طرف دیکھیں۔اسی طرح فوکس کو پانچ بار تبدیل کریں۔ اس عمل کو تین بار دہرایئں۔
٭9 آنکھوں کو سکون دہ حالت میں بند کریں۔پھر دو سے تین سیکنڈ کے لئے سختی کے ساتھ بند کر کے آنکھوں پر دباؤ بنائیں۔پھر سکون دہ حالت میں چھوڑ دیں اور دوبارہ سختی کے ساتھ بند کریں ۔ اس عمل کو دس بار دہرایئں۔
٭10 آنکھوں کو بند کریں اور انگلیوں کی مدد سے آنکھوں کے اوپری حصّے کا مسا ج کریں۔ مساج کو نرمی سے کریں ۔ دس مرتبہ پہلے گھڑی کی سمت میں کریں اور پھر گھڑی کی سمت کے مخالف کریں۔
Thanks to brightside

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔