منوڑہ کےساحل پر مندر تزئین و آرائش کے بعد دوبارہ بحال

شائع 25 جنوری 2018 04:52pm
 شری ورون دیو مندر-فائل فوٹو شری ورون دیو مندر-فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں منوڑہ کے ساحل پر بوسیدہ حال رہنے والے شری ورون دیو مندر کو تزئین و آرائش کے بعد دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔

آج سےٹھیک ساڑھے تین سو سال پہلےشری ورون دیو مندر منوڑہ کے ساحل پر وجود میں آیا۔

ہندو برادری کا ماننا ہےیہ مندر ورون دیو بھگوان کے نام پر رکھا گیاہے۔

تقسیم کے بعد یہ مندر ویران ہوگیااورآہستہ آہستہ، خستہ حالی کا شکار ہونے لگا۔

لیکن اس مندر کی دوبارہ تزئین و آرائش شروع کی گئی اور نہ صرف مندر کو دوبارہ بحال کیا گیا،اب یہاں پوجا پاٹ بھی شروع ہوگئی ہے۔

امریکی کونسل جنرل گریس شیلٹن نے مندر کا افتتاح کیا۔

منوڑہ کے ساحل پر موجود یہ مندر اپنے اندر تاریخ کے کئی ورق سموئے ہوئے ہے۔جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کی منوڑہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔