آج کی ریسیپی : فش کباب
اجزاء
آلو 300گرام
مچھلی(بغیرکانٹے والی) 300گرام
تیل ڈیپ فرائی کرنے کے لئے
نمک حسبِ ذائقہ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چا ئے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
پنیر 50 گرام
ہری مرچ دوعدد
ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
میدہ ایک کپ
انڈا چار عدد
بریڈ کرمبز حسبِ ضرورت
ترکیب
ایک برتن میں پانی لیں اس میں نمک اور آلو ڈال کر اُبال لیں ۔
اب ایک اوربرتن میں مچھلی لیں اس میں نمک،لیموں کا رس اور کارن فلور ڈال کراچھی طرح ملا لیں اور پندرہ سے بیس منٹ فریج میں رکھ دیں ۔
پھرایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں تیار کی ہوئی مچھلی کو لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں اور چوپ کرکے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنا لیں ۔
اب ایک برتن میں اُبلے ہوئے آلو کو کدو کش کر لیں اس میں فرائی شدہ چوپ کی ہوئی مچھلی ،انڈا ایک عدد،نمک،کالی مرچ کُٹی ہوئی ،لال مرچ کُٹی ہوئی ،زیرہ پاؤڈر ،پنیز،ہری مر چ اور ہرا دھنیا ڈا ل کراچھی طرح ملا ئیں اوراس کے کباب بنا لیں ۔
تیار شدہ کباب پرپہلے میدہ ،انڈاپھر بریڈ کر م لگا کرگرم تیل میں گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں ۔آپکے مزیدار آلو اور مچھلی کے کباب تیار ہیں ۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔