آج کی ریسیپی : مزیدار اسپیشل چکن دَم بریانی
اجزاء:
چکن 500گرام
چاول 500گرام
کھانے کا تیل چار کھانے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ثابت زیرہ دو چائے کے چمچ
ہری مرچ چھ عدد
ثابت گرم مصالحہ پانچ گرام
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
لا ل مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر 300گرام
دہی آدھا کپ
آلو بخارہ چھ عدد
گرم پانی آدھا لیٹر
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
پیلا رنگ ایک چو تھائی چائے کا چمچ
ادرک ،ہرا دھنیا ،ٹماٹر،ہری مرچ،لیموں گارنش کے لئے
ترکیب:
ایک برتن میں دو کھانے کے چمچ کھانے کا تیل ڈالیں اور اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، ثابت زیرہ، ہری مرچ اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر لیں پھر اس میں چکن ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں۔
اب اس میں نمک، لال مرچ پیسی ہوئی، لال مرچ کُٹی ہوئی، زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، ٹما ٹر، دہی اور آلو بخارہ ڈال کر آٹھ سے دس منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔چکن مصالحہ تیار ہے۔
اب ایک دیگچی میں گرم پانی، کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ، ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ، نمک اور ادرک، ہری مرچ، ہرا دھنیا، لیموں کو بطور گارنش ڈال کر اچھی طرح اُبال لیں۔ اب اس میں چاول ڈال کر پکائیں ۔
جب تھوڑا پانی رہ جانے تو ایک چائے کا چمچ گرم مصالحہ، تیار کیا ہوا چکن ،پیلا رنگ، اور گارنش کی تہہ لگا کر بارہ سے پندرہ منٹ کے لیے دم پر دکھ دیں۔
آپ کی مزیدار اسپیشل چکن دَم بریانی تیار ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔