آج کا دن کیسا رہے گا؟ 24 فروری 2018

شائع 24 فروری 2018 05:07am

Today1

حمل(Mar21-April19)

آج آپ کی کاروباری یا پیشہ وارانہ سرگرمیاں آپ کو متحرک رکھیں گی جبکہ آپ کئی ایک مقامی سلسے چلانے کی کوشش میں کامیاب بھی ہوسکیں گے۔ اپنے خاندانی معاملات میں ملوث ہونے کی وجہ سے آپ کو مالی مفادات حاصل ہوسکتے ہیں جبکہ آپ کی وراثت بھی مل سکتی ہے۔

ثور(April20-May20)

آج اپنے معمولات کی بجائے کچھ غیر متوقع معاملات کو نمٹانا آپ کی ذمہ داری بن جائے گا جبکہ یہ آپ کے کیریئر کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔ اپنی ضد اور اناء کو قابو میں کرکے اپنے مالی اور سماجی شعبے میں کامیابی حاصل کرسکیں گے۔

جوزا (May21-June21)

آج اپنے گھریلو معاملات کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے آپ کی تلخی یا ناراضگی اپنی شریک حیات کے ساتھ ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کے باہمی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں لہٰذا مزید ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے کوششیں کریں۔ آج اچھا موقع ہے کہ اپنے منصوبوں کو مکمل کریں۔

 سرطان (June22-July22)

آج آپ کو اپنے کاموں میں الجھ کر اپنے ذاتی معاملات کو نظر انداز کرنا پڑے گا۔ ایسے میں آپ کو ذہنی اذیت کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔ اپنے وجدان پر بھروسہ کرکے اپنے معاملات کو آگے بڑھائیں اس کے علاوہ اپنی شریک حیات کے مشوروں کو بھی اہمیت دینے کی کوشش کریں۔

 اسد (July23-Aug22)

آج جسمانی پھرتی اور تیزی کی بجائے ذہنی طور پر مستعد ہونا آپ کے لئے انتہائی ضروری ثابت ہوگا۔ کئی ایک غیر اہم اور غیر ضروری فیصلے آج اپنی اہمیت جتلانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ آج دوسروں کی مصیبتوں کا حل کرنے کے بجائے ان مصیبتوں کے بنیاد اسباب پر غور کریں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج اپنے خلاف اٹھنے والے طوفان بدتمیزی کو قابو کرنے کی کوشش کریں اور یاد رکھیں کہ آپ کی خاموشی نقصاندہ ثابت ہوگی۔ اس کے علاوہ اپنے سینیئرز کی باتوں پر غصہ کرنے کی بجائے اس کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں کیونکہ اب تو آپ کا عمل ہی ایک ایسی ڈھال ہے جو آپ کو ہر مصیبت سے بچاسکتی ہے۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج کا دن بنیادی طور پر تعلیم اور دوسروں سے اپنی صلاحیت کی بناء پر مفادات حاصل کرنے اور انہیں اپنا ہمنوا بنانے کے لئے بہترین ہے۔ کسی کاروباری دورے کی اچانک تیاری آپ کی شریک حیات کو پریشان کرسکتی ہے جبکہ آپ کی وجدانی حالت صحیح فیصلہ کرنے میں آپ کی مددگار ثابت ہوگی۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج معمولی قسم کے مالی مفادات کے حصول میں کامیابی مل سکے گی جبکہ شریک حیات کے ساتھ اپنی موجودہ زندگی یا اطوار کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کی خواہش کی وجہ سے تلخی ہوسکتی ہے جس کا حل اپنے بڑوں سے مشاورت اور ان کے مشوروں پر حل کے سوا اور کچھ بھی نہ ہوگا۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ کا ذہنی الجھاؤ آپ کو اپنے گھر میں پیدا ہونے والے حالات کی وجہ سے کسی پیچیدگی کا شکار بنا سکتا ہے۔ اپنی معمول کی سرگرمیوں کو مکمل تحمل اور سکون سے انجام دینے کی کوشش کریں اور اپنی شریک حیات کے ساتھ انتہائی نرم مزاجی سے پیش آئیں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج اپنی زندگی کے نئے سلسلے کا آغاز کرسکیں گے خاص کر جب اس کا تعلق آپ کی پیشہ وارانہ اور ذاتی یا محبت بھری زندگی سے ہو۔ اپنے اہم معاملات کے لئے اپنے اہم احباب سے مشاورت کرسکیں گے اور اپنے ذاتی مفاد کو پانے کے لئے کاروباری دوسرے بھی شروع کرسکتے ہیں۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج کسی بھی قسم کے جذباتی فیصلوں سے گریز کریں کیونکہ آج آپ کے لئے کسی بھی قسم کی نئے شراکت داری کا آغاز کرنا بہت زیادہ فائدہ مند رہے گا جبکہ اپنی مالی، سماجی اور پیشہ وارانہ ذمے داریوں کو نبھانا آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکے گا۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کو اپنے عرصے سے التواء کا شکار معاملات کو نمٹانے کا موقع مل سکے گا جبکہ کسی جائیداد یا زمین کی خریداری جیسا جذباتی موقع بھی سامنے آسکتا ہے۔ آپ کا سب سے بڑا مددگار شخص آج آپ کی منفی سوچوں کی مخالفت کرسکتا ہے جبکہ آپ کو اپنے وجدان پر لازمی بھروسہ کرنا چاہیئے۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔