کراچی:پولیس کا سرچ آپریشن،10مشتبہ افراد گرفتار

شائع 02 فروری 2016 04:43am

police0000000000

کراچی:کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، فیروز آباد سے پولیس اہلکار سے چھینی گئی ایس ایم جی کشمیررڈو کی کچراکنڈی سے برآمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد، پاپوش نگر اکمل بستی میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کیا اور دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے، ایک اور کارروائی کے دوران پولیس نے سرکاری گن ایس ایم جی کشمیر روڈ پر واقع کچراکنڈی سے برآمد کرلی گئی، ایس ایم جی گزشتہ روز فیروزآباد تھانے کے اہلکار سے دو مو ٹرسائیکل سوار ملزمان چھین کر فرار ہو گئے تھے،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔