لاہو:پرنٹنگ پریس پر چھاپہ،ممنوعہ لٹریچر برآمد
لاہور:لاہور میں سی ٹی ڈی نے پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں ممنوعہ لٹریچر برآمد کرلیا۔ پرنٹنگ پریس سے دو افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے اردو بازار میں ایک پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مارا۔
کارروائی کے دوران موقع سے بھاری مقدار میں ممنوعہ لٹریچر برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گیا، ذرائع کے مطابق پرنٹنگ پریس سے دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔