سندھ کے تحفظات دورکرنیکی کوشش کریں گے،چوہدری نثار

شائع 02 فروری 2016 05:09am

nisar000000000

اسلام آباد:وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو ٹیلی فون کرکے سندھ رینجرز کے اختیارات کا نیا نوٹیفکیشن باہمی مشاورت سے جاری کرنے کا مشورہ دیا ہے، ان کا کہنا ہے سندھ کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے رابطہ کیا، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سندھ رینجرز کے اختیارات کی مدت آئندہ چند روز میں ختم ہو رہی ہے۔ بہتر ہے اس حوالے سے باہمی مشاورت کے ساتھ نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے تاکہ کراچی آپریشن کے حوالے سے ایک مثبت پیغام جائے۔

قائم علی شاہ نے چوہدری نثار سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی ریکوزیشن کل وفاقی حکومت کو بھیج دے گی۔

چوہدری نثار نے کہا کہ سندھ کے جو بھی تحفظات ہیں ان کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ کراچی آنے کی دعوت اب بھی موجود ہے جس پر چوہدری نثار نے کہا میں انشاءاللہ بہت جلد کراچی آوں گا۔