آج کا دن کیسا رہے گا؟ 6 مارچ 2018

شائع 06 مارچ 2018 05:38am

Today1

حمل(Mar21-April19)

آج آپ میں جو ہمت اور حوصلہ پیدا ہوا ہے اس کا برملا اظہار کرکے دوسروں کو اپنے خیالات سے ہم آہنگ کرسکیں گے اور اپنے نظر آنے والے اعتماد کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے مددگار حالات پیدا کرسکیں گے جبکہ ان مواقع کی وجہ سے آپ کے لئے ترقی اور بہتری کے راستے کھل سکیں گے۔

ثور(April20-May20)

آج اپنے موجودہ یا جاری منصوبوں اور ان کے زیرِ اثر ہونے والے عملی اقدامات کی تہہ میں کیا راز پوشیدہ ہوسکتے ہیں اس کے بارے میں آپ کو مکمل طور پر باخبر رہنا ہوگا۔ اس کے علاوہ مالی لین دین میں محتاط رہیں جبکہ ادھار دی ہوئی رقم واپسی کے لئے کسی نئے ذریعے سے کوششیں شروع کرسکیں گے۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ کو اپنے مقاصد کے حصول کے لئے بہت زیادہ کوششیں کرنی ہوں گی چاہے آپ کو اس کے لئے کسی مہم جوئی کا حصہ ہی کیوں نہ بننا پڑے۔ آج آپ اپنے لئے کچھ نیا کرنے کی ٹھان لیں گے تو ایسے میں یہ یاد رکھنا بہت ضروری ہوگا کہ اس سے آپ کے معمولات بے ترتیبی کا شکار ہوسکتے ہیں۔

 سرطان (June22-July22)

آج آپ کو اپنی ذات کے بارے میں سوچنا بہت فائدہ دے سکے گا اور حالات کا تجزیہ بھی بہتر حالات کو جنم دینے کا باعث بن سکے گا۔ بہت سے دوسرے انسانوں کی طرح ہر لحاظ سے اپنے آپ کو مکمل کرنے اور بہترین فیصلے کرنے میں وقتی طور پر دقت ہوسکتی ہے۔

 اسد (July23-Aug22)

آج اپنے بارے میں دوسروں کے تبصرے اور بلاوجہ کے بحث و مباحثہ سننے میں وقت ضائع کرنے کے بجائے عملی راستے کا انتخاب کرکے خود کو تازہ دم کرنے کی کوشش کریں مگر یاد رکھیں آپ کو اوروں کی طرح امن کی ضرورت ہے، اس لئے کسی بھی طرح پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج آپ کو اپنے تمام معاملات میں خاصے فوائد کا حصول ممکن ہوسکتا ہے جبکہ اس کے علاوہ آپ کو بہت سی کامیابیوں کے واضح امکانات سامنے آنے سے بھی تسلی ہوسکے گی جبکہ اپنے مالی معاملات کے بارے میں کسی قسم کی پریشانی یا خدشات کوئی اہمیت نہ دیں۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج اپنے کام کے علاوہ اپنی توجہ صرف اور صرف اپنی محبت کو حاصل کرنے کے لئے ہی مرکوز رکھیں کیونکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے آج آپ کو بہترین مواقع میسر آسکیں گے اور ان کا کوئی نہ کوئی حل تلاش کرنے میں بھی ضرور کامیابی حاصل کرسکیں گے۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج خود کو کسی بھی غیر اہم معاملے پر گفتگو کرنے سے بچائیں کیونکہ اس طرح وقت ضائع کرنے سے نہ تو آپ کا بھلا ہوگا اور نہ ہی کسی اور کی تسلی۔ اپنی نظریاتی اساس کو مدنظر رکھ کرہی ترقی اور منزل کے حصول کا خواب پورا کیا جاسکتا ہے۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ کو اپنی کاروباری معاملات کے لئے کسی سفر کو اختیار کرنا ہوگا جس میں آپ کو کامیابی کے واضح مواقع مل سکیں گے۔ اس کے علاوہ آج دوسروں کے مسائل جاننے، ان کی مشکلات سننے میں آپ کو بہت اشتیاق ہی نہ ہوگا بلکہ انہیں ان مسائل کے حل کے لئے بھی سرگرم عمل کرسکیں گے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کو انتہائی تحمل مزاجی سے کام لینے کے علاوہ ہر طرح کی جلد بازی اور عجلت پسندی سے گریز کرنا بھی لازم ہوگا مگر آپ اپنے ہاتھ سے سارے معاملات کو خراب کردیں گے جبکہ مکمل اعتماد اور تحمل مزاجی سے کام لے کر ہی حالات کو آگے بڑھانے کی کوششوں کو کامیاب بنا سکیں گے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج اپنے مالی معاملات میں پیدا ہونے والی مشکلات کو اپنے تحمل اور ذہانت سے ٹھیک کرنے کی کوشش کریں، ان کوششوں میں آپ کو کامیابی مل سکے گی جبکہ کسی کاروباری دورے پر جانے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑسکتا ہے۔ اسی لئے محتاط رہتے ہوئے اپنے معمولات کو انجام دیں۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنے معاملات میں پیدا ہونے والے تمام خدشات اور شکوک و شبہات کس کسی صورت دل میں جگہ نہ دیں۔ اگر آپ کو کسی قسم کی کوئی کاروباری پیشکش موصول ہو تو یقین رکھیں کہ یہ پیشکش آپ کے لئے بہت زیادہ منافع بخش ثابت ہوسکے گی۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔