ملک بھر میں پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جاری
اسلام آباد:ملک بھر میں پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے،کراچی میں جاری احتجاج کو روکنے کیلئے پولیس ، رینجرز اور اے ایس ایف کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ۔
پی آئی اے ملازمین کی طرف سے فلائٹ آپریشن معطل کرنے کی ڈیڈلائن سے ٹھیک ایک دن پہلے حکومت نے لازمی سروسز ایکٹ نافذ کردیا، اس کا فوری فائدہ یہ ہوا کہ احتجاج کے باوجود فلائٹ آپریشن جاری ہے۔ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا،تاہم تکنیکی وجوہات کی بنا پر چند پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاور،کوئٹہ سمیت ملک کیتمام چھوٹے بڑے ایئرپورٹس پر پی آئی اے کے دفاتر کھلے ہیں،کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ائیرپورٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی،ملازمین کا احتجاج نویں روزبھی جاری ہے۔ کراچی میں مظاہرین نیآج بھی ہیڈآفس کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے۔
کراچی ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی اضافی نفری تعینات کردی گئی،جبکہ پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری بھی ہیڈآفس اورایئرپورٹ کے باہرتعینات ہے۔ رینجرزنے پی آئی اے ہیڈآفس کا کنٹرول سنبھال لیاہے۔
ترجمان پی ائی اے کہتے ہیں ہڑتال کی وجہ سے پی آئی اے کو 75کروڑ روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔ ملازمین فلائٹ آپریشن بند کرنے سے گریز کریں۔ اگرجہاز نہیں چلیں گے توملازمین کو تنخواہ کہاں سے دیں گے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔