تحریک انصاف کی پی آئی اے ملازمین پرتشدد کی مذمت
اسلام آباد:تحریک انصاف نے پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت کا آمرانہ چہرہ بے نقاب ہو گیا۔
پی ٹی آئی کیترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف قومی ایئرلائن کے ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے،مسلم لیگ ن کی حکو مت کا آمرانہ چہرہ بے نقاب ہوچکا،حکومت پی آئی جیسے قومی اثاثے سے جان چھڑوانے کیلئے طاقت کے استعمال پراترآئی ہے۔
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین کی آوازکو دبانے کیلئے قانون کا سہارا لینا قابل مذمت ہے،نوازشریف ماضی میں ضیا الحق کے ساتھ ملکرصحافیوں اوراپنے حق کیلئے آوازاٹھانے والوں پرکوڑے برسایا کرتے تھے ، انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے دھاندلی کے خلاف پرامن مظاہرین پراسلام آباد جبکہ شہبازشریف نے ماڈل ٹاوٴن میں گولیاں برسائیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔