آج کی ریسیپی : کرسپی چکن ٹینڈرز
اجزاء:
چکن 700گرام
انڈا 1عدد
سویا سوس 1چائے کا چمچ
پیپریکا پاؤڈر 1کھانے کاچمچ
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
لال مرچ کُٹی ہوئی 1کھانے کا چمچ
اوریگانو 1کھانے کا چمچ
ثابت زیرہ 2چائے کے چمچ
لہسن پاؤڈر 1چائے کا چمچ
پارسلے 1کھانے کاچمچ
برید کرم 1 سے ڈیرھ کپ
میدہ 2 کپ
کارن فلور آدھا کپ
بیزل 1کھانے کا چمچ
تھائم 1کھانے کا چمچ
دودھ 3کھانے کے چمچ
تیل فرائی کرنے کے لئے
ترکیب:
ایک باؤل لیں اور اس میں چکن، لہسن پاؤڈر، سویا سوس، پیپریکا پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر، اوریگانو پاؤڈر، نمک اورپارسلے ڈال کر مکس کرلیں اور تیس منٹ تک فریج میں رکھ دیں۔
پھر ایک باؤل میں میدہ، کارن فلور، زیرہ پاؤڈر، لال مرچ کُٹی ہوئی، تھائم اوربیزل ڈال کر مکس کرلیں۔
اب ایک باؤل میں انڈے اور دودھ ڈال کر مکس کرلیں۔
اب تیار کیاہوا چکن لیں اور اس پر میدہ لگا کر انڈے کے مکسچر میں ڈپ کریں اور بریڈ کر م لگا لیں۔
اب ایک پین میں تیل ڈال کر گرم کرلیں اور تیار شدہ چکن کو گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کرلیں۔
آپ کے مزیدار چکن ٹینڈرز تیار ہیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔