کوئٹہ :دہشتگردوں کو باہر سے فنڈنگ مل رہی ہے ،راحیل شریف
آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو باہر سے فنڈنگ اور اندرسے سپورٹ مل رہی ہےقومی استحکام کیلے جب تک سب کردار ادا نہیں کریں گے تو بحرانوں سے نہیں نکل سکتے۔کوئٹہ میں دو روزہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے،سی پیک منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی استحکام کیلے جب تک سب کردار ادا نہیں کریں گے تو بحرانوں سے نہیں نکل سکتے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ریاست کی رٹ کوجو کوئی چیلنج کرےگا تو ریاست اپنے تقاضے پورےکرے گی، دہشت گردوں کو باہر سے فنڈنگ اور اندرسے سپورٹ مل رہی ہے۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ قومی سلامتی اوراستحکام کیلئے سرحدوں کو محفوظ بنانا ترجیحات میں شامل ہے،جتنی ہمت ہم میں اورقوم میں ہے اس کو ملک کی ترقی کیلئے لگائیں کوئی وجہ نہیں جو ملک ہم سے آگے ہیں ان سے آگے ہم نہ نکل سکیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔