اپوزیشن جماعتیں اورنج لائن ٹرین کیخلاف متحد
لاہور :لاہور میں اپوزیشن جماعتیں اورنج لائن ٹرین کے خلاف متحد ہوگئیں۔ جی پی او چوک سے ریلی نکالی اور پنجاب اسمبلی کے سامنے بھرپور احتجاج کیا،متحدہ اپوزیشن کا کہنا تھا کہ حکومت اس منصوبے سے غریبوں کے سر سے چھت چھین رہی ہے۔
مختلف پارٹیوں کے جھنڈے اٹھائے یہ ہے متحدہ اپوزیشن ،جو اورنج لائن منصوبے کے خلاف مال روڈ لاہور پر ٹولیوں کی صورت میں احتجاج کر رہی ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف، پیپپلزپارٹی، جماعت اسلامی، کرسچن کمیونٹی اور سول سوسائٹی بھی شامل تھی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین کے نام پر کھربوں روپے کا عوامی فنڈ ضائع کیا جارہا ہے حکومت فوری طور پر منصوبہ بند کرے۔احتجاج کے دوران پنجاب اسمبلی کے سامنے خطاب میں قائد حزب اختلاف محمودالرشید نے اعلان کیا کہ اورنج لائن ٹرین کے خلاف اسمبلی میں قرارداد پیش کی جائے گی۔
احتجاج کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی مگر متحدہ اپوزیشن کا کہناتھا کہ جب تک اورنج لائن منصوبہ ختم نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔