اورنج لائن میٹرو بس متاثرین ،معاوضے کیلئے الگ کیمپس کی ہدایت
لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کیلئے خواتین اور مردوں کے الگ الگ کیمپس قائم کرنے کی ہدایت کردی،شہباز شریف کہتے ہیں کہ متاثرین کو ادائیگی میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائینگے۔
لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے پیش رفت جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ منصوبے کے متاثرین کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا پیکج دیا گیا ہے،کسی کی حق تلفی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ٹرانسپورٹ سیکٹر کے سب سے بڑے منصوبے پر تنقید کرنیوالے دراصل عام آدمی اور پاکستان کی ترقی کے مخالف ہیں،انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے انقلابی منصوبے سے عوام کو جدید ترین سہولتیں میسر آئیں گی۔
میٹرو ریل پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کے متاثرین کی معاوضہ دینے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں،اور اگلے چند روز میں معاوضے کی سو فیصد ادائیگی یقینی بنائی جائے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔