بولی وڈ میگا اسٹارز کے باڈی گارڈز کی ناقابل یقین کمائی

شائع 20 مارچ 2018 06:21am

main

مشہور شخصیات کے ساتھ باڈی گارڈز کا ہونا کوئی انوکھی بات نہیں، لیکن آج ہم آپ کو جن شخصیات کے باڈی گارڈز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں ان کی کمائی جان کر آپ سر پکڑنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ ذیل میں بولی وڈ کے 5 میگا اسٹارز کی کمائی بتائی گئی ہیں ملاحظہ کریں۔

سلمان خان

Salman Khan.

سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کے بارے میں آپ نے اکثر سنا ہوگا کیونکہ وہ ان کے ساتھ تقریباً 18 سال سے موجود ہیں۔ آپ کو یہ بات جان کر حیرانی ہوگی کہ دبنگ خان کے باڈی گارڈ سالانہ تقریباً 2 کروڑ روپے کماتے ہیں۔

شاہ رخ خان

Shahrukh Khan.</p>
<p>

بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ بھی خود میں ایک کنگ ہیں۔ ان کا نام روی سنگھ ہے اور وہ سالانہ تقریباً 2 اعشاریہ پانچ کروڑ روپے کماتے ہیں۔

عامر خان

Aamir Khan.

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے باڈی گارڈ کا نام یووراج گھورپڑے ہے اور ان کا تعلق رونِت رائے سیکیورٹی ایجنسی سے ہے۔ وہ بھی سالانہ تقریباً 2 کروڑ روپے تنخواہ کی مد میں وصول کرتے ہیں۔

امیتابھ بچن

Amitabh Bachchan.

بولی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کے باڈی گارڈ کا نام جتیندرا شندے ہے، بگ بی جہاں کہیں بھی ہوں یہ ہمیشہ ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔ ان کی سالانہ آمدنی تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔

اکشے کمار

Akshay Kumar.

بولی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کے باڈی گارڈ کا نام شریاس تھیلے ہے، انہیں سری کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وہ اپنی یادداشت کی وجہ سے بھی خاصے مشہور ہیں۔ وہ سالانہ تقریباً 1 اعشاریہ 2 کروڑ روپے کمالیتے ہیں۔

Thanks to viral.laughingcolours