گرمی میں جلد کی خوبصورتی بڑھانے والی 5 غذائیں
سردیوں کے موسم نے ہم کو خیرباد کہ دیا ہے اور گرمی کے چلچلاتے دن ذیادہ دور نہیں۔ اس کے لئے ہمیں چاہیئے کہ اس شدید موسم سے بچنے کے لئے کچھ انتظامات کرلیں۔
گرمی میں سب سے ذیادہ متائثر ہونے والی چیز ہماری جلد ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جلد جسم کا ظاہری حصہ ہے۔ ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہیئے کہ صرف سن بلاک اور اوپری چیزیں جلد کو دھوپ اور گرمی کے اثر سے بچانے کے لئے کافی نہیں ہیں۔
جلد کی اصل حفاظت اندرونی طور پر غذا کے زریعہ ہوتی ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں پانچ ایسی غذائی اشیاء جو نہ صرف مزے میں اعلیٰ ہیں بلکہ ان کی غذائی افادیت بھی بہت ذیادہ ہیں۔
٭ سیب

وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور یہ پھل جلد کی جھریاں ختم کر کے اسے دیر پا تروتازہ اور جوان رکھتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن اے جلد کےصحت مند خلیوں کے پیداوار کو تیز کرتا ہے۔ اس سے سورج کی نقصاندہ شعاعوں کا اثر ماند پڑ جاتا ہے۔
٭ چقندر

حساس جلد والے افراد کو اپنی غذا میں چقندر کا استعمال بڑھا دینا چاہیئے۔ اس کی جلن ختم کرنے والی خصوصیات جلد کی حالت بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کی تیز رنگت جلد اور ہونٹوں پر سرخی پیدا کرتی ہے۔ اور جلد کے داغ دھبے بھی ختم کرتی ہے۔
٭ آلو بخارہ

آلوبخارے میں کولاجن پیدا کرنے کی قدرتی خصوصیت ہوتی ہے۔ کولاجن جلد میں لچک پیدا کرتا ہے اور اس پر جھریاں پڑنے سے روکتا ہے۔ جسم میں خون کی روانی بڑھا کر چہرے سے کیل مہاسے اور چھائیاں ختم کرتا ہے۔
٭ کدو کے بیج

مزے سے بھرپور کدو کے بیج غذایت کا سر چشمہ ہوتے ہیں۔ ان میں موجود وٹامن اے نئے خلیوں کی پیداوار میں مدد دیتا ہے۔ اس طرح مردہ جلد ختم ہو کر نئی اور تازہ جلد بنتی ہے۔ وٹامن ای جلد اور رنگت کو ہموار کرتا ہے۔ ان بیجوں میں کثیر تعداد منرلز ماحولیاتی آلودگی اور سورج کی شعاعوں سے جلد کو محفوظ رکھتے ہیں۔ فیٹی ایسڈ سے بھرپور کدو کے بیج جلد میں ضروری چکناہٹ اور نمی بحال رکھتے ہیں۔
٭ کیوی

کیوی آپ کی جلد کی نمی کو برقرار رکھتی ہے۔ مناسب مقدار میں کولاجن پیدا کر کے اس کو نرم و ملائم بناتی ہے۔ اس میں موجود غذائی فائبر جسم سے فاسد مادے خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔
بشکریہ : sooperchef


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔