فیصل آباد:ہلاک ہونیوالے نوجوان کے ورثاءکا احتجاج
فیصل آباد:فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے نوجوانوں کے لواحقین پولیس کے خلا ف سراپا احتجاج بن گئے۔مشتعل مظاہرین نے سی پی او آفس پر پتھراو کیا اور گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں گذشتہ روز مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دو نوجوان آصف اور وسیم کے لواحقین نے پولیس کے خلا ف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مشتعل مظاہرین نے سی پی او آفس پر پتھر برسائے اور گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے ناکے پر نہ رکنے پر موٹر سائیکل سوار دونوں نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور اسے مقابلہ قرار دے دیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار اہلکاروں کے خلا ف مقدمہ درج کرکے انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔بعد ازاں پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو انصاف کی یقین دہانی کرائی جس پر وہ منتشر ہوگئے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔