لیاری گینگ وارکےاہم ملزمان کوگرفتارکرنےکی ہدایت
کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران کی قیادت میں اجلاس میں لیاری گینگ وار کے اہم ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ بیرون ملک فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران کی قیادت میں اجلاس ہوا،اجلاس میں تمام ونگ کمانڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیرون ملک فرار ملزمان کی گرفتاری اور انٹرپول سے رابطے کیلئے حکومت سے درخواست کی جائےگی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں لیاری گینگ وارکے اہم کمانڈر استاد تاجو، بابالاڈلہ،عمرکچھی، شکیل بادشاہ خان، زاہد لاڈلہ، فیصل پٹھان، سردار آصف عرف مٹھل، گلابو،آغا شوکت،ساجد گولیمار، جمیل چھانگا، سلیم چاکلیٹی، سعید کاجل، ملا سہیل سمیت دیگر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
افسران کا کہنا تھا کہ ملزمان پاکستان کے کسی بھی کونے میں ہوں ان کی گرفتاری عمل لائی جائے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری میں مدد کرنے والے شخص کو 50لاکھ تک انعام دیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق ایک سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے بھی درجنوں دہشت گرد بیرون ممالک میں ہیں، ان کی گرفتاری کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔