سپریم کورٹ:شیخ اکرم کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال

اپ ڈیٹ 03 فروری 2016 07:54am

sup-coa-da

اسلام آباد:این اے نواسی جھنگ سے احمد لدھیانوی کی کامیابی کالعدم قرار،سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ اکرم کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔

جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ اکرم کی اپیل پرآٹھ دسمبردوہزارپندرہ کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا،عدالت نے الیکشن ٹربیونل کے احمد لدھیانوی کو کامیاب قراردینے کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے شیخ اکرم کی رکنیت بحال کردی۔

دوہزارتیرہ کے عام انتخابات میں الیکشن ٹربیونل فیصل آباد نے نواپریل دوہزارچودہ کواحمد لدھیانوی کی درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے شیخ اکرم کو نااہل قراردیدیا تھا،جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اٹھارہ اپریل 2014 کو مولانا احمد لدھانوی کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

جس کے خلاف شیخ اکرم نے سپریم کورٹ میں اپیل دایئرکی تھی،شیخ اکرم پرکاغذات نامزدگی میں ولدیت اور شناختی کارڈ غلط لکھنے،ایف آئی آرکے اندراج اورانتخابی ضابطے کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔