پی آئی اے کامعاملہ ،قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع
اسلام آباد:پیپلزپارٹی نے پی آئی اے کے معاملہ پرقومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی،آصف زرداری کہتے ہیں پرامن مظاہرین پرتشدد ناقابل برداشت ہے،ذمہ داروں کوکیفرکردارتک پہنچایا جائے۔
پیپلزپارٹی کے عمران لغاری،ڈاکٹرنفیسہ شاہ،ڈاکٹراعجازجاکھرانی،شازیہ مری،بیلم حسنین نے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرائی،پیپلزپارٹی نے پی آئی اے کے ملازمین پرتشدد اورتین افراد کی ہلاکت کی مذمت کی ہے، تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ کراچی سانحہ میں ملازمین کی ہلاکت کی انکوائری کراکرذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
جبکہ سابق صدرآصف علی زرداری نے پرامن مظاہرین پرتشدد کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کو کیفرکردارتک پہنچایا جائے،ملازمین پرتشدد ناقابل برداشت ہے۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔